نئی دہلی،10مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہاکی انڈیا نے جمعہ کو قومی کیمپ کے لئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ کیمپ 14مارچ سے ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی)کے جنوبی مرکز بنگلور میں لگایا جائے گا۔چیف کوچ ریلیٹ اولٹمس کی قیادت میں منعقدہ قومی کیمپ میں جونیئر ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے 11کھلاڑی بھی شامل ہیں۔گزشتہ سال لکھنؤ میں جونیئر ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لئے یہ ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے۔ان کھلاڑیوں حال ہی میں اختتام پذیر کول انڈیا ہاکی انڈیا لیگ میں دنیا کی بہترین ہاکی کھلاڑیوں کی موجودگی میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا،تاہم جونیئر ہندوستانی ٹیم کے رکن مندیپ سنگھ، ہرجیت سنگھ، ہرمن پریت سنگھ اور وکاس دہیا پہلے بھی سینئر مرد کیمپ کا حصہ رہے ہیں۔وہیں ڈفینڈر ڈپسن ترکی، گرندر سنگھ، مڈفیلڈر سمت، نلکانت شرما، من پریت، سمرنجیت سنگھ، گرجت سنگھ کور میں نئے شامل ہوئے ہیں۔یہ کیمپ اپریل میں سلطان اذلان شاہ کپ اور جون میں لندن میں ہونے والے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کی تیاریوں کے لئے رکھا گیا ہے۔
کیمپ میں شامل کھلاڑی اس طرح ہیں۔(گول کیپر)آکاش چکتے، پی آر شریجیش، وکاس دہیا، سورج کرکرے(ڈفینڈر) دپسین ترکی، پردیپ مور، بریدر لکڑا، کوٹھجیت سنگھ، سریندر کمار، رپدرپال سنگھ، ہرمن پریت سنگھ، جسجیت سنگھ کلال، گرندر سنگھ، امت روہداس(مڈفیلڈر)چگلینسانا سنگھ، ایس اتھپا، سمت، ستبیر سنگھ، سردار سنگھ، من پریت سنگھ، ہرجیت سنگھ، نیلی کانت شرما، من پریت، سمرنجیت سنگھ(فارورڈ)رمندیپ سنگھ، ایس وی سنیل، تلوندر سنگھ، مندیپ سنگھ، عفان یوسف، نککن تھمیاہ، گرجت سنگھ، اکاشدیپ سنگھ اورللت اپادھیائے۔